قد سے زیادہ لمبے بال، یوکرینی خاتون نے ریکارڈ بنالیا

قد سے زیادہ لمبے بال، یوکرینی خاتون نے ریکارڈ بنالیا

نیویارک(نیٹ نیوز)یوکرین سے تعلق رکھنے والی خاتون آلیا نیسی رووا نے سب سے لمبے بال رکھنے والی خاتون ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

اس ریکارڈ کے باعث ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ 35 سالہ خاتون کے بالوں کی لمبائی 8 فُٹ 5.3 انچ ہے جبکہ ان کا قد 5 فُٹ 4 انچ ہے۔ آلیا نیسی رووا کا قد ان کے بالوں کے ساتھ گنا جائے تو یہ دنیا کے لمبے ترین آدمی کے قد سے زیادہ بنتا ہے، دنیا کے لمبے ترین آدمی کا قد 8 فُٹ 2.8 انچ ہے ۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق آلیا نے کبھی بھی صحیح طریقے سے اپنے بال نہیں کٹوائے ۔خاتون کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ میری کہانی لوگوں کو قدرتی حُسن سے محبت کرنے کی ترغیب دے گی، میں ایک پینٹر ہوں اور میرا ماننا ہے کہ ہر شخص خوبصورت ہے، چاہے وہ مختلف نظرآئے۔ رپورٹس کے مطابق آلیا ماڈل بھی ہیں اور وہ اب سلوویکیا میں رہتی ہیں۔ انہوں نے اپنی والدہ اور دادی سے متاثر ہوکر بال لمبے کیے ۔آلیاہرقسم کے مصنوعی طریقوں سے دوررہتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں