صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونیوالے سنگین اثرات

صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونیوالے سنگین اثرات

گیلونگ(نیٹ نیوز) مخصوں پرندوں کی صحت اور تولیدی نظام پر صوتی آلودگی (noise pollution) کے دیرپا سنگین منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جریدے ‘سائنس’ میں شائع ہونے والی تحقیق کے۔۔

مطابق سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے زیبرا فنچ نامی پرندوں اور اسکے انڈوں اور بچوں پر تحقیق کی جس کے محققین نے بتایا کہ پرندوں کے انڈوں کی افزائش اور صحت سے متعلق مسائل صوتی آلودگی کی براہ راست نمائش کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ آسٹریلیا کی ڈیکن یونیورسٹی میں ماحولیات کی پروفیسر میلین میریٹ نے بتایا کہ اس تحقیق نے ہم کو واقعی حیران کردیا ہے ، صرف منفی اثرات کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ ان اثرات کی طویل مدتی کی وجہ سے بھی۔محققین نے پایا کہ ٹریفک کے شور کی نمائش میں رہنے والے انڈوں میں سے بچے ان انڈوں کے مقابلے میں کم نکلے جنہیں قدرتی آواز میں رکھا گیا تھا جبکہ ان کا وزن بھی دیگر کے مقابلے میں 14.5 فیصد کم تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں