نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا

 نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا

جے پور (نیوزایجنسیاں ) راجستھان سے تعلق رکھنے والے نوجوان انجینئر نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر کے ہر کسی کو حیران کر دیا۔

سوریہ پرکاش سموتا نامی انجینئر ہندو رسومات کے تحت گیگا نامی روبوٹ سے شادی کریں گے جس کی تیاری پر تقریبا 19 لاکھ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔انجینئر نے بتایا کہ روبوٹس نے مجھے بچپن سے ہی اپنی طرف متوجہ کر رکھا ہے اور میں مصنوعی ذہانت اور ہیومنائیڈ روبوٹس میں گہری دلچسپی رکھتا ہوں۔سوریہ پرکاش مصنوعی ذہانت میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے تھے لیکن ان کی فیملی کی خواہش تھی کہ وہ ملک کی خدمت کریں۔ سکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوجوان نے خود کو آرمی میں بھرتی ہونے کیلیے تیار کیا اور امتحان بھی پاس کر لیا تھا۔تاہم روبوٹس میں نوجوان کی دلچسپی دیکھ کر فیملی نے انہیں اپنے پسندیدہ کیریئر کو پورا کرنے کی اجازت دی۔ انہوں نے بی ٹیک کورس میں داخلہ لیا اور اجمیر گورنمنٹ کالج سے انجینئرنگ مکمل کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں