صحرا میں بنا ویران شہر ،خالی عمارتیں بھوتوں کا شہر لگنے لگیں

صحرا میں بنا ویران شہر ،خالی عمارتیں بھوتوں کا شہر لگنے لگیں

تہران(نیٹ نیوز)صحرا میں ہزاروں گھروں پر مشتمل خالی عمارتیں بھوتوں کے شہر کی منظر کشی کرتی ہیں جو کہ ایران میں واقع ہے ۔۔

،یہ خالی شہر پیراڈائز سٹی کے نام سے جانا جاتا ہے لیکن اپنے نام کے برعکس یہ اپنی ویرانی کے باعث ایک خوف کا احساس پیدا کرتا ہے ۔تعمیر کے دوران ان عمارتوں میں سے بہت سی عمارتوں کو تو تعمیر مکمل ہونے سے پہلے ہی ادھورا چھوڑ دیا گیا تھا۔ ایک ذرائع کے مطابق یہ ویران ٹاورز ان لوگوں کے لئے سستی رہائش کے لئے تیار کئے گئے تھے جو تہران میں املاک کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے تھے تاہم شہر سے الگ، بنجر زمین، سیوریج کا ناقص نظام، انتہائی گرمی، پانی تک رسائی میں مشکلات اور بجلی کا وقفے وقفے سے جاتے رہنا، وہ مسائل تھے جس کی وجہ سے یہ علاقہ عوام میں مقبولیت نہیں پاسکا اورمنصوبہ بند کرناپڑا اوراب یہ بھوتوں کا شہر لگتاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں