33ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر زندہ بچنے والی خاتون

33ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر زندہ بچنے والی خاتون

لندن(نیٹ نیوز)جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، یوگوسلاؤ ایئر لائنز کی وسنا وولوویچ نامی فلائٹ اٹینڈنٹ پیراشوٹ کے بغیر 33 ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے کے بعد بھی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی۔۔۔

 جبکہ طیارے میں سوار دیگر 27 افراد لقمہ اجل بن گئے، بی بی سی کے مطابق 26 جنوری 1972 کو ایوی ایشن کی تاریخ کا انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب یوگوسلاو ایئر لائنز کا طیارہ دوران پرواز دھماکے سے پھٹ گیا۔وسنا وولوویچ نامی فلائٹ اٹینڈنٹ یوگوسلاو ایئر لائنز کی فلائٹ 367 میں سوار تھیں ،مشتبہ بم کے پھٹنے سے طیارہ چیکوسلواکیہ (موجودہ چیک ریپبلک) کی پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔ تفتیش کاروں کی ایک ٹیم کے مطابق وہ حادثے کے وقت طیارے کے پچھلے حصے میں موجود کھانے کی ٹوکری میں پھنس گئی تھی اوران کی جان محفوظ رہی۔ واقعے کو 1985 میں گنیز بک آف ریکارڈ میں بھی درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ وسنا وولوویچ 2016 میں 66 برس کی عمر میں وفات پاچکی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں