بحرالکاہل کی گہرائی میں عجیب و غریب مخلوقات دریافت

بحرالکاہل کی گہرائی میں عجیب و غریب مخلوقات دریافت

سٹاک ہوم (نیٹ نیوز) بحرِ الکاہل (Pacific ocean) میں ایک مشن کے دوران محققین نے سمندر کے گہرے ترین خطے میں متعدد انواع کی مخلوقات دریافت کی ہیں ۔

جن کا پہلے کبھی مشاہدہ نہیں کیا گیا تھا۔ بحر الکاہل کے اندر موجود یہ گہرا ترین خطہ میکسیکو اور ہوائی کے درمیان واقع ہے ، دریافت ہونے والی یہ مخلوقات اس خطے کے ایسے علاقے میں رہتی ہے جہاں سورج کی روشنی کا گزر نہیں ہوتا، سویڈن کی یونیورسٹی آف گوتھنبرگ نے بتایا کہ مشرقی بحر الکاہل میں کلیریون کلپرٹن زون میں تحقیقی مہم اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے ۔ یہ زیرسمندر خطے زمین کے سب سے کم دریافت کیے جانے والے حصے ہیں۔ Clarion-Clipperton Zone سمندر کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے جس کی گہرائی 3500 سے 5500 میٹر تک ہے ۔ اگرچہ تمام سمندری خطے زمین کی کُل سطح کا نصف سے زائد ہیں۔ لیکن ان میں بسنے والی دلچسپ مخلوقات کے بارے بہت ہی کم معلومات ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں