انڈوں کے چھلکوں سے نایاب عناصر حاصل کرنے کا طریقہ وضع

انڈوں کے چھلکوں سے نایاب عناصر حاصل کرنے کا طریقہ وضع

ڈبلن(نیٹ نیوز) آئرش محققین نے پانی سے نایاب زمینی عناصر کو اخذ کرنے کے لیے انڈوں کے چھلکوں کو استعمال کرتے ہوئے۔

 انوکھا طریقہ وضع کیا ہے ۔ آئرش سینٹر فار ریسرچ اِن اپلائیڈ جیو سائنسز (آئی سی آر اے جی) سے تعلق رکھنے والے محققین نے بتایا کہ انڈوں کے چھلکوں میں پائے جانیوالے کیلشیئم کاربونیٹ (کیلسائٹ) مؤثر انداز میں نایاب زمینی عناصر کو پانی سے جذب اور علیحدہ کر سکتا ہے ۔ سائنس دانوں نے 25 ڈگری سیلسیئس سے 205 ڈگری سیلسیئس کے درمیان عناصر کے حامل محلول میں تین مہینوں تک مختلف اوقات کے لیے انڈے کے چھلکے رکھے ۔ ڈاکٹر ریمی ریٹیو نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ تحقیق فاضل مواد کے استعمال کا تخلیقی استعمال پیش کرتی ہے جو نایاب عناصر کو حاصل کرنے کے مسئلے کے پائیدار حل کے علاوہ گردشی معیشت کے اصولوں کیساتھ مطابقت بھی لا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں