سانپ سوئی ہوئی خاتون کے بالوں میں گھس کر رینگنے لگا

سانپ سوئی ہوئی خاتون کے بالوں میں گھس کر رینگنے لگا

لاہور(نیٹ نیوز)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سانپ سوئی ہوئی خاتون کے بالوں میں رینگ رہا ہے ۔

کاشی کیاترا کے انسٹا گرام سے مذکورہ ویڈیو کو شیئر کیا گیا تھا، جو پوسٹ ہوتے ہی کافی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون پیٹ کے بل اپنے ہاتھوں پر سر رکھ کر سو رہی ہے اور اسی دوران ایک سانپ اس خاتون کے سر کے بالوں میں مزے سے رینگ رہا ہے ۔سانپ خاتون کے بالوں میں پوری طرح لپیٹا ہوا ہے اور سر کے پچھلے حصے کی طرف بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس ویڈیو کو اب تک 27 ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 26 ہزار سے زیادہ لوگ لائیک کر چکے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں