خلائی سٹیشن کو مدار سے نکالنے کیلئے سپیس ایکس،ناسا میں معاہدہ

خلائی سٹیشن کو مدار سے نکالنے کیلئے سپیس ایکس،ناسا میں معاہدہ

واشنگٹن (نیٹ نیوز)سپیس ایکس نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) کو مدار سے خارج کرنے کیلئے ناسا کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناسا اور اسپیس ایکس نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت سپیس ایکس ایک خصوصی خلائی گاڑی تیار کرے گا جو بین الاقوامی خلائی سٹیشن کو مدار سے خارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوگی۔ناسا نے ستمبر 2023 میں deorbit نامی گاڑی کے لیے اعلان کیا تھا اور اس کیلئے معاہدہ تیار کیا تھا۔ سٹیشن کو مدار سے باہر دھکیلنے کا فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ناسا اور آئی ایس ایس کے اسٹیک ہولڈرز نے اسٹیشن کی مدار میں مدت پوری ہوجانے پر اتفاق کیا۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ سنگل ایوارڈ کنٹریکٹ کی کل ممکنہ قیمت 843 ملین ڈالر ہے ۔ گاڑی کو خلا میں لانچ کرنے کی قیمت اس میں شامل نہیں ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں