ایئرپورٹ نہ لے جانے پر خاتون کا بوائے فرینڈ پر مقدمہ

ایئرپورٹ نہ لے جانے پر خاتون کا بوائے فرینڈ پر مقدمہ

ویلنگٹن(نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ میں خاتون نے ایئرپورٹ لے جانے کے وعدے کی خلاف ورزی کرنے پر بوائے فرینڈ پر مقدمہ دائر کیا ہے ۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں ان کی فلائٹ مِس ہوگئی اور مالی نقصان بھی ہوا۔نیوزی لینڈ کے ڈسپیوٹ ٹربیونل جو 18 ہزار ڈالرز کے قریب تک کے چھوٹے موٹے مقدمات کو دیکھتا ہے ، نے دستاویزات جاری کیں جس میں بتایا گیا خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ سے کہا تھا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ہونے والے کنسرٹ میں جارہی ہے لہٰذا وہ اسے ایئرپورٹ پر لے جائے ۔ بوائے فرینڈ نے اس کا وعدہ کیا اور خاتون کی عدم موجودگی کے دوران بوائے فرینڈ نے خاتون کے گھر میں ہی رہنے اور اس کے کتوں کی دیکھ بھال کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی تھی، لیکن بوائے فرینڈ تمام کام کرنے میں ناکام رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں