جرمانے سے بچنے کیلئے گاڑی کارنگ تبدیل کرلیا

 جرمانے سے بچنے کیلئے گاڑی کارنگ تبدیل کرلیا

مونٹ پیلیئر(نیٹ نیوز) ایک فرانسیسی شخص نے تیز رفتار گاڑی چلانے پر جرمانے سے بچنے کیلئے اپنی گاڑی کا رنگ ہی تبدیل کرلیا۔۔

 ایک فرانسیسی شہری پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے اپنی پورشے سپورٹس کار کو مونٹ پیلیئر شہر میں تیز رفتاری سے چلایا اور پولیس کی طرف سے رکنے کے اشارے کے باوجود ملزم نہیں رُکا جبکہ جرمانے سے بچنے کیلئے اس نے پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی اور جب پولیس نے اسے تھانے بلوایا تو افسر یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کی سپورٹس کار سرمئی رنگ کی ہے ۔40 سالہ مشتبہ شہری نے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ وہ ملزم ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ واقعے کے دن اس کی گاڑی کا ٹائر پنکچر تھا۔ افسروں نے تفتیش جاری رکھی اور گاڑی کا معائنہ کرنے پر مختلف حصوں میں سبز رنگ کے نشانات پائے گئے اور دھوکادہی پر اسے پکڑلیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں