وٹس ایپ کی ویڈیو پیغامات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائش

وٹس ایپ کی ویڈیو پیغامات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائش

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز) تازہ ترین وٹس ایپ بیٹا ورژن (2.24.14.5) نے صارفین کے لیے ایک نیا شارٹ کٹ متعارف کرایا ہے۔۔۔

 جس کو استعمال کرتے ہوئے ویڈیو پیغامات کا فوری اور آسانی کے ساتھ جواب دیا جا سکے گا۔میٹا کی ذیلی کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی یہ اپ ڈیٹ ایپ کے اندر ویڈیو روابط کو ہموار کرنے اور اسے زیادہ قدرتی بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ثابت ہوگی۔چھوٹا بٹن کے طور پر دکھنے والا یہ نیا شارٹ کٹ چیٹس میں ویڈیو پیغامات کے برابر میں رکھا جائے گا۔اس بٹن پر ٹیپ کرنے سے فوری طور پر ویڈیو ریکارڈر کھل جائے گاجس کے بعد ویڈیو رپلائی بھیجنے کے لیے ویڈیو بنائی جاسکے ۔ اس طرح صارف کو متعدد مینو آئٹمز سے گزرنے کی مشقت سے بچ سکتا ہے ۔فی الحال یہ فیچر صرف بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں