پودوں پر مبنی گوشت کی متبادل غذائیں قلبی صحت کیلئے مفید

پودوں پر مبنی گوشت کی متبادل غذائیں قلبی صحت کیلئے مفید

وینکوور(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ پودوں پر مبنی گوشت کی متبادل غذائیں الٹرا پروسیسڈ ہونے کے باوجود روایتی گوشت کے مقابلے میں دل کے لیے زیادہ مفید ہوتی ہیں۔

کینیڈین جرنل آف کارڈیولوجی میں شائع تجزیے کے مطابق روایتی گوشت کو اس کے پودوں پر مبنی متبادل سے بدلنے کے بعد مجموعی کولیسٹرول، مضر کولیسٹرول اور وزن سمیت قلبی مرض کے خطرات میں بہتری دیکھی گئی۔ایک ٹرائل میں پودوں پر مبنی متبادل کھانے والے افراد کے مجموعی کولیسٹرول میں 13 فی صد، مضر کولیسٹرول میں 9 فی صد، ٹرائگلائسیرائڈز میں 53 فی صد کمی جبکہ مفید کولیسٹرول میں 11 فی صد اضافہ دیکھا گیا۔ سینئر مصنف ڈاکٹر احد ار کا کہنا تھا کہ پودوں سے بنا گوشت ایک صحت مند متبادل ہے جو قلبی بیماریوں کے خطرات میں کمی سے تعلق رکھتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں