طویل القامت چینی خاتون کو بوائے فرینڈ کیلئے مشکلات

 طویل القامت چینی خاتون کو بوائے فرینڈ کیلئے مشکلات

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک طویل القامت خاتون جس کا قد 2.26 میٹرز (7.41 فٹ) ہے اسے بوائے فرینڈ تلاش کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔

 25 سالہ ژیاؤ مائی نامی یہ خاتون چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ سے تعلق رکھتی ہے اور خاصی خوبصورت ہے تاہم اپنے بہت لمبے قد کی وجہ سے انہیں مناسب بوائے فرینڈ کی تلاش میں مشکل درپیش ہے ۔واضح رہے کہ ژیاؤ مائی کا قد لگ بھگ ساڑھے سات فٹ ہے۔ چند ماہ قبل ژیاؤ مائی نے خود کو دنیا سے متعارف کرانے کے لیے ایک مختصر ویڈیو کلپ جاری کی جو کہ سوشل میڈیا پر فوری وائرل ہوگئی۔ خاتون کو ویڈیو شیئر کرنے کا مشورہ اسکی والدہ نے دیا تھا، کیونکہ انہوں نے شنگھائی کی ایک لڑکی کو اپنے لیے رشتہ تلاش کرنے کے لیے اسی طرح ویڈیو کلپ جاری کرتے دیکھا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں