رات کے وقت زیادہ روشنی دماغی صحت کیلئے نقصان دہ
لوزان(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں پایا گیا ہے کہ رات کے وقت زیادہ روشنی متاثرہ شخص میں الزائمر کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔
محققین کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جو لوگ رات کے وقت زیادہ روشنی والے علاقوں میں رہتے ہیں ان میں الزائمر کی بیماری کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، خاص طور پر درمیانی عمر کے لوگوں میں۔محققین نے جریدے ‘فرنٹیئرز ان نیورو سائنس’ میں رپورٹ کیا کہ رات کے وقت زیادہ روشنی 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں میں الزائمر کی بیماری سے زیادہ مضبوطی سے منسلک ہے ۔ماہرین نے یہ بھی کہا کہ روشنی کی نمائش 65 سال سے کم عمر کے لوگوں کے دماغوں کیللئے بھی زیادہ خطرہ پیدا کرتی ہے ۔مطالعے کے لیے 48 براعظمی ریاستوں میں زیادہ روشن خطوں کا تجزیہ کیا گیا۔