کولیسٹرول کی زیادتی قلبی مرض اور فالج کا سبب بن سکتی
کیمبرج(نیٹ نیوز)سائنسدانوں خبردار کیا ہے کہ ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی عمر میں کولیسٹرول کی زیادتی قلبی مرض اور۔
فالج کا سبب بن سکتی ہے ،ایتھروسلیروسِس ایک ایسی کیفیت ہوتی ہے جس میں چکنائی کے ذخائر کی وجہ سے شریانیں سکڑ جاتی ہیں۔ یہ کیفیت کولیسٹرول کی زیادہ مقدار کا سبب ہوسکتی ہے ، 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد میں اس حالت کے بڑھنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے ۔تاہم، یونیورسٹی آف کیمبرج کی سائنس دانوں کی رہنمائی میں ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ ایتھروسلیروسِس کے خطرات جلد شروع ہو سکتے ہیں۔چوہوں پر کیے جانے والے تجربے میں محققین نے دو گروپوں کو کولیسٹرول سے بھرپور غذا وقفے وقفے یا مستقل بنیادوں پر کھلائی۔مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ وقفے وقفے سے زیادہ کولیسٹرول ان خلیات کو حفاظتی بننے سے روک سکتا ہے اور اس کے بجائے بیماری کی رفتار کو تیز کرسکتا ہے ۔