خلا میں پہلی کامیاب نجی سپیس واک کے بعد عملہ واپس

خلا میں پہلی کامیاب نجی سپیس واک کے بعد عملہ واپس

واشنگٹن(نیٹ نیوز)ایک ارب پتی خلائی مسافر اور ان کی ٹیم خلا میں نجی سپیس واک کر کے زمین پر بخیر و عافیت واپس آگئے ہیں۔

خلابازوں نے نجی پانچ روزہ خلائی سفر کا اختتام کیا ۔سپیس ایکس کے کیپسول نے صبح سویرے فلوریڈا کے ڈرائی ٹورٹگاس کے قریب خلیج میکسیکو میں ایک کامیاب لینڈنگ کی جس میں ارب پتی جیرڈ آئزاک مین، سپیس ایکس کے دو انجینئرز اور ایک سابق ایئر فورس تھنڈر برڈ پائلٹ تھے ۔مشن نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن اور ہبل سپیس ٹیلی سکوپ کو بھی اونچائی میں پیچھے چھوڑتے ہوئے زمین سے تقریباً 460 میل کے گرد چکر لگاتے ہوئے پہلی بار نجی خلائی واک کی۔ جیرڈ آئزاک مین 1965 میں سابق سوویت یونین کی طرف سے پہلی مرتبہ سپیس واک کرنے کے بعد سے سپیس واک کرنے والے 264 ویں فرد بن گئے جبکہ خلابازی سے تعلق نہ ہونے کی بنا پر بطور عام شہری سپیس واک کرنے والے پہلے فرد ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں