اہلیہ کو دن میں 100 بار فون کھڑکانے والا شوہر گرفتار

 اہلیہ کو دن میں 100 بار فون کھڑکانے والا شوہر گرفتار

اماگاساکی(نیٹ نیوز)38 سالہ جاپانی شخص کو حال ہی میں اپنی بیوی کو ایک ہی دن میں 100 بار فون کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

جاپان کے شہر اماگاساکی کی خاتون نے پولیس سے اپنے شوہر کی شکایت کی جو اسے دن میں 100 سے زیادہ مرتبہ گمنام طور پر فون کرتا تھا اور جب تک وہ فون بند نہیں کر دیتی تب تک فون کرتا رہتا تھا۔پہلے پہل 31 سالہ خاتون کو بظاہر نامعلوم شخص کی طرف سے عجیب و غریب فون کالز موصول ہونے لگیں ۔یہ کئی ہفتوں تک جاری رہا۔ کالیں ہمیشہ گمنام فون نمبر سے آتی تھیں،تاہم ایک رات جب وہ اپنے شوہر کے فون پر ویڈیو گیمز کھیل رہی تھیں تو انہوں نے سوچا کہ جب وہ شوہر کے ساتھ ہوتی ہیں تو ان کا فون نہیں بجتا جس پر انہوں نے پولیس کو اپنے شبہات سے آگاہ کیا اور بالآخر پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد شوہر کو گرفتار کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں