چینی شہری طلاق کیلئے عدالت آئی بیوی کو اٹھا کر لے بھاگا

چینی شہری طلاق کیلئے عدالت آئی بیوی کو اٹھا کر لے بھاگا

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں شوہر نے عدالت میں بیوی کو طلاق دینے سے انکار کر دیا اور اسے اٹھا کر کمرۂ عدالت سے بھاگ گیا۔

لی نامی شخص نے اپنی بیوی شین کو کمرۂ عدالت میں اٹھایا، اس دوران خاتون چیختی رہی۔ میڈیا کے مطابق خاتون نے شوہر پر نشے کی حالت میں گھریلو تشدد کرنے کا الزام عائد کر کے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔صوبہ سیچوان میں میں رہنے والے ان جوڑے کی شادی کو 20 سال ہو چکے ہیں اور اس کے 2 بیٹے اور 1 بیٹی ہے ۔ابتدائی طور پر عدالت نے اہلیہ کی درخواست پر طلاق کے حوالے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ اتنے وقت سے ساتھ رہنے کی وجہ سے ان دونوں کے درمیان گہرے جذباتی تعلقات ہیں جس کی وجہ سے میاں بیوی میں صلح ممکن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں