کم وقت میں ڈرون سے زیادہ ایموجیز بنانے کا عالمی ریکارڈ
لندن(نیٹ نیوز)ایک برطانوی شہری نے تین منٹ میں ڈرون کے ذریعے سب سے زیادہ ایموجیز بنانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹوفر بریڈبری کو ڈرون شوز کا شوق اس وقت پیدا ہوا جب وہ کینسر کے علاج سے گزر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ڈرون شوز کا شوق 2007 میں شروع ہوا۔انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ میں نے 2007 میں ماڈل ہوائی جہاز اڑانا شروع کیے جب میں کینسر کے لیے کیموتھراپی سے گزر رہا تھا۔ میں نے محسوس کیا کہ اس شوق نے مجھے گھر سے نکلنے پر مجبور کیا جو اس وقت میری جسمانی تھراپی کے ساتھ ساتھ میری ذہنی تندرستی کے لیے بہت اچھا تھا۔بریڈبری نے اسکے بعد فضا میں اڑائی جانے والے تمام کھلونے یا ماڈلز پر برسوں تک اپنی صلاحیتوں کو فروغ دیا اور آخر میں ڈرون پر عبور حاصل کیا۔