دلکش رنگوں والی روزیٹ نیبیولا کی تازہ تصویر جاری

دلکش رنگوں والی روزیٹ نیبیولا کی تازہ تصویر جاری

ٹکسن(نیٹ نیوز)امریکا کی نوائر لیب کے ڈارک انرجی کیمرا سے روزیٹ نیبیولا کی عکس بند کی گئی رنگ برنگی تصویر جاری کر دی گئی۔

مختلف رنگوں سے بھری یہ نیبیولا زمین سے تقریباً 5000 نوری برس کے فاصلے پر موجود مونسیروس جھرمٹ میں واقع ہے اور اپنی خوبصورتی اور تفصیلی خد و خال کی وجہ سے اجرامِ فلکی کی عکس بندی کرنے والوں میں مشہور ہے ۔یہ نیبیولا درحقیقت گیس اور گرد کی ایک بہت بڑی مالا کی طرح ہے جو 130 نوری سال کے فاصلے پر پھیلی ہوئی ہے ۔ اس نیبیولا کے مرکز میں این جی سی 2244 نامی ستاروں کا ایک جتھا ہے جو متعدد گرم، نیلے اور بہت بڑے کم عمر ستاروں پر مشتمل ہے۔ اس جتھے سے نکلنے والی شدید تابکاری اطراف میں موجود گیس کو آئیونائز کر رہی ہے جس سے نیبیولا کے مختلف رنگ اور پیچیدہ ڈھانچے نمایاں ہو رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں