چھٹیوں کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ، خاتون ملازمت سے فارغ
بیجنگ(نیٹ نیوز) سنگاپور میں ایک خاتون پر چھٹی لینے کے لیے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوانے پر تقریباً 3.2 لاکھ روپے جرمانہ عائد۔
کرکے ملازمت سے فارغ کردیاگیا،رپورٹس کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ خاتون اپنے دفتری کاموں سے تھوڑا وقفہ چاہتی تھیں کیونکہ وہ اپنی والدہ کی صحت کے بارے میں فکر مند تھیں۔ تاہم وہ دفتر میں اپنے لیے برا تاثر پیش نہیں کرنا چاہتی تھیں، اس لیے خاتون نے جعلسازی کا سہارا لیا۔خاتون نے کوئی پرانا میدیکل سرٹیفیکیٹ نکالا اور اس میں کچھ تبدیلیاں کیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ وہ بیمار ہو گئی ہیں اور وہ اس سال 23 مارچ سے 3 اپریل کے درمیان اپنی ملازمت سے غیر حاضر رہیں گی ، 21 مارچ کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی تاریخ ظاہر کی گئی اور کیو آر کوڈ دھندلا کردیا گیا۔