انٹرویو کے 5منٹ بعد ہی مسترد کیے جانے پر امیدوار حیران

انٹرویو کے 5منٹ بعد ہی مسترد کیے جانے پر امیدوار حیران

نیویارک(نیٹ نیوز) ایک 24سالہ ریڈیٹ صارف نے ملازمت کا انٹرویو ختم ہونے کے صرف پانچ منٹ بعد ہی ایک کمپنی کی جانب سے مسترد کیے جانے کا اپنا مایوس کن تجربہ شیئر کیا ۔

،نوجوان پیشہ ور ایک سابق کانٹینٹ رائٹر ہے جس نے اپنی بیمار ماں کی دیکھ بھال کے لیے وقفہ لیا تھا اور وہ اب ملازمت کی تلاش میں تھا۔بظاہر کامیاب انٹرویو کے باوجود اسے حیران کن طور پر انتہائی جلد مسترد کیے جانے والا ای میل موصول ہوا۔ انٹرویو ختم ہونے کے بعد گاڑی کے پاس واپس آتا ہوں اور اپنا ای میل چیک کرتا ہوں اور حیرت انگیز طور پر اس میں مجھے مسترد کردینے والی ای میل موجود ہوتی ہے ۔میں ایمانداری سے حیران تھا کہ مجھے کتنی جلدی مسترد کر دیا گیا تھا۔ مجھے مسترد ہونے پر کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن اتنی جلدبازی پر افسوس تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں