لوبیا کھانے سے بلڈ شوگر میں بہتری کا امکان
ٹورنٹو(نیٹ نیوز)کینیڈین ریسرچرز کے مطابق ایسے لوگ جو ذیابیطس کا شکار ہیں’ اگر وہ اپنی روزمرہ خوراک میں لوبیا اور دوسری ترکاریاں شامل کر دیں تو ان کے خون میں شوگر لیول اور بلڈ پریشر میں بہتری دیکھنے میں آئے گی۔
مسور کی دال اور لوبیا میں پروٹین اور فائبر (ریشہ) زیادہ مقدار میں ہوتا ہے ’ جس سے دل کی صحت میں بہتری آ سکتی ہے۔ کیونکہ ایسی خوراک کا گلیسیمک انڈکس (خوراک میں شوگر کی مقدار کا پیمانہ) کم ہوتا ہے۔ اس وجہ سے اس کے ذریعے ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ڈاکٹر ڈیوڈ کاکہناہے کہ اپنی روزمرہ کی غذا میں ترکاریوں کا زیادہ استعمال، صحت کے لئے مفید ثابت ہو گا۔ اس سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور گلوکوز بھی کنٹرول میں رہے گا۔