کم کھانے اور زندگی کے دورانیے کے درمیان اہم تعلق
نیویارک(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کیلوریز کی کم مقدار میں کھپت زندگی کے دورانیے کو طویل کر سکتی ہے ۔
تحقیق میں جینیاتی اعتبار سے تقریباً 1000 مختلف چوہوں کو پانچ طریقوں میں سے کسی ایک طرح سے غذا دی گئی، مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ چوہے جو بغیر کسی پابندی کے کھانا کھا رہے تھے اوسطاً 25 ماہ تک زندہ رہے جبکہ وہ چوہے جو وقتی فاقوں کے بعد کھانا کھاتے تھے وہ اوسطاً 28 ماہ تک زندہ رہے ۔ وہ چوہے جنہوں نے روزانہ کیلوریز کی ضروری مقدار کا 80 فی صد حصہ کھایا وہ 30 ماہ تک زندہ رہے جبکہ وہ جنہوں نے 60 فی صد حصہ کھایا وہ 34 ماہ تک زندہ رہے ۔ جبکہ وہ چوہے جنہوں نے سب سے کم کیلوریز کی کھپت کی تھی وہ چند ماہ سے 4.5 سال تک زندہ رہے ۔