خون کے مخصوص گروپ کا فالج سے تعلق کا انکشاف
کراچی (نیٹ نیوز)ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خون کا اے گروپ رکھنے والے افراد میں 60 برس کی عمر سے قبل فالج ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
2022 میں شائع ہونیوالی تحقیق میں جینومکس محققین نے اے 1 سب گروپ کے جین اور فالج کے ابتدائی خطرات کے درمیان واضح تعلق کو دریافت کیا تھا۔جرنل نیورولوجی میں شائع تحقیق میں محققین نے 48 جینیاتی مطالعات سے حاصل ہونیوالے ڈیٹا کو اکٹھا کیا۔ اس تحقیق میں اندازاً 17 ہزار فالج سے متاثرہ جبکہ تقریباً 6 لاکھ غیر متاثرہ افراد کا مطالعہ کیا گیا۔ ان تمام افراد کی عمر 18 سے 59 برس کے درمیان تھے ۔جینوم کی تحقیق پر معلوم ہوا کہ دو مواقع ایسے ہیں جو فالج کے ابتدائی خطرات سے مضبوط تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں ایک وہ جگہ ہے جہاں خون کی قسم کا تعین کرنے والے جینز ہوتے ہیں۔