10 ہزار کدو کی مدد سے فلم بیٹل جوس کا موزیک تخلیق

10 ہزار کدو کی مدد سے فلم بیٹل جوس کا موزیک تخلیق

لندن(نیٹ نیوز)عالمی ریکارڈ یافتہ برطانیہ کے سنی فیلڈز فارم نے اس سال کا اپنا نیا آرٹ دنیا کو دکھا دیا جو نئی فلم بیٹل جوس، بیٹل جوس کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیمپشائر کے قریب ٹاٹن کے علاقے میں واقع اس فارم نے فیس بک پر ایک ٹائم لیپس ویڈیو پوسٹ کی جس میں موزیک کی تیاری کے عمل کو دکھایا گیا ہے۔ نیلسن کا کہنا تھا کہ اس موزیک میں 10 ہزار سے زیادہ کدو اور سکواش استعمال ہوئے ہیں۔ اسے کاغذ پر 50 گھنٹے کی منصوبہ بندی کے بعد بنایا گیا اور پھر 15 افراد کی ٹیم نے ایک دن میں صبح 9:30 سے شام 4:30 تک مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس موزیک میں استعمال ہونے والے تمام کدو قدرتی رنگوں والے ہیں اوربہت سے کھائے جا سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں