انڈا مرغی سے ڈیڑھ ارب سال قبل آیا،سائنسدانوں کا دعویٰ

انڈا مرغی سے ڈیڑھ ارب سال قبل آیا،سائنسدانوں کا دعویٰ

لندن (نیٹ نیوز)دنیابھرمیں 11اکتوبرکو انڈے کے عالمی دن منایا گیا،اسی روز ایک برطانوی جریدے نے ایک آرٹیکل شائع کیا۔۔۔

جس میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انڈا مرغی سے ڈیڑھ ارب سال قبل آیا اور ممالیہ جانوروں کے علاوہ تقریباً ہر قسم کے جانور اپنی نسل بڑھانے کیلئے انڈے دیتے ہیں۔ انڈے زندگی کے ارتقا کا ذریعہ ہیں، یہ وہ برتن ہیں جس میں سپرم اور انڈا آپس میں مل کر ایک نئی زندگی کی تشکیل کرتے ہیں۔ارتقائی ترقی سے پہلے حیاتیات کلوننگ کی ایک شکل کے ذریعے دوبارہ پیدا ہوتے تھے اور جینیاتی طور پر ایک جیسی مخلوق پیدا کرتے لیکن انڈوں نے منفرد افراد سے نئی جیون کی تخلیق کی بنیاد رکھی جبکہ دورقدیم کے انڈے موجودہ دور سے بہت مختلف تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں