دو اے آئی روبوٹس کی آپسی چھیڑ چھاڑ وائرل

دو اے آئی روبوٹس کی آپسی چھیڑ چھاڑ وائرل

لاہور(نیٹ نیوز)دو جدید اے آئی روبوٹس امیکا اور آزی کے درمیان چھیڑم چھاڑی پر مبنی مکالمے کی نمائش وائرل ہوگئی ہے ۔

۔امیکا جسے ‘انجینئرڈ آرٹس’ نے بنایا ہے اور جسے دنیا کا سب سے جدید انسانی شکل والا روبوٹ کہا جاتا ہے ، آزی کے ساتھ ایک مزاحیہ مکالمے میں مصروف ہے ۔امیکا کا مردانہ ہم منصب آزی ہے جو ویڈیو میں امیکا کو جاگنے  کا کہتا ہے جس پر امیکا بے چینی سے جواب دیتی ہے ، کیا؟۔ جاگنے کے بعد وہ کہتی ہے ، ‘اوہ، یہ تم ہو، تم مجھے کیوں جگا رہے ہو؟ کیا یہ ضروری ہے ؟۔ آزی پھر کہتا ہے کہ میرے پاس آپ کے لیے ایک سرپرائز ہے ۔ زنانہ روبوٹ بولتی ہے کہ کیا؟ جس پر وہ کہتا ہے کہ ایک کوکی ہے میرے پاس، امیکا کہتی ہے میں کوکیز نہیں کھا سکتی۔ آزی وضاحت کرتا ہے کہ یہ انٹرنیٹ کوکی ہے ، امیکا کچھ دیر اسے دیکھتی ہے اور دوبارہ سونے سے پہلے کہتی ہے کہ یہ سب سے برا لطیفہ ہے جو میں نے کبھی نہیں سنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں