ٹک ٹاک نے 2024 میں 3کروڑ سے زائد ویڈیوز کو حذف کیا

ٹک ٹاک نے 2024 میں 3کروڑ سے زائد ویڈیوز کو حذف کیا

کراچی(نیٹ نیوز) ٹک ٹاک نے معاشرے کے تحفظ اور اپنے کانٹینٹ میں اعتدال سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے سال 2024 کے دوران پاکستان میں 3کروڑ 7لاکھ 9ہزار 744 سے زائد ویڈیوز کو حذف کیا ہے ۔

ٹک ٹاک نے اپنی دوسری سہ ماہی کمیونٹی انفورسمنٹ رپورٹ جاری کی ہے میں میں بتایا گیا ہے کہ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اِن میں سے 99.5 فیصد ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے رپورٹ کرنے سے پہلے ہی حذف کر دیا گیا جبکہ 97 فیصد کو 24 گھنٹوں کے اندر حذف کیا گیا۔ ٹک ٹاک پر روزانہ ایک ارب سے زائد افراد کے وزٹ کرنے اور لاکھوں کانٹنٹ پوسٹ کیے جانے کے ساتھ، پلیٹ فارم خودکار اعتدال پسندی کی ٹیکنالوجی کو ترجیح دینے اور اس میں اضافہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں