پانی کی ٹینکی سر پر گرنے کے باوجود خاتون زندہ بچ گئیں

پانی کی ٹینکی سر پر گرنے کے باوجود خاتون زندہ بچ گئیں

گجرات(نیٹ نیوز)بھارت میں پیش آئے انتہائی خوش قسمت واقعے میں ایک خاتون اس وقت بال بال بچ گئی جب ایک پانی کی ٹینکی ان کے اوپر آگری۔

خاتون بہت خوش قسمت تھیں جب ان پر پانی کا خالی ٹینک گرا اور وہ بھی اس انداز سے کہ جو نیچے کا حصہ کھوکھلا تھا وہ ان کے سر کی جانب آیا۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ گجرات کے سورت میں واقع ایک پانی کی ٹینکی خاتون پر گرتی ہے اور اسے مکمل طور پر ڈھانپ لیتی ہے لیکن کچھ ہی دیر میں خاتون شدید زخمی ہوئے بغیر ٹینکی کے اوپری سوراخ سے اپنا سر باہر نکال کر آس پاس دیکھتی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی لوگ موقع پر پہنچ جاتے ہیں اور بظاہر خاتون کو پانی کے ٹینک کے نیچے سے بچاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں