ویپنگ:جعلی پولیس کی خاتون سے رقم ہتھیانے کی کوشش

ویپنگ:جعلی پولیس کی خاتون سے رقم ہتھیانے کی کوشش

ممبئی(نیٹ نیوز)ممبئی میں ایک خاتون نے پریشان کن واقعہ شیئر کیا جس میں ایک شخص جو کہ پولیس افسر ہونے کا دعویٰ کررہا تھا، خاتون کے آٹورکشہ میں داخل ہوا اور ویپ استعمال کرنے پر بطور جرمانے کے رقم ہتھیانے کی کوشش کی۔

ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ میں خاتون کے بہن بھائیوں نے ممبئی کے پوائی علاقے میں پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات دیں۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس شخص نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی اور دھمکی دی کہ اگر وہ اسے 50,000 روپے ادا نہیں کرتی تو قانونی کارروائی ہوگی۔خاتون کے مطالبے پر جعلی پولیس والے نے شناخت یا دیگر رسمی شناخت فراہم کرنے سے بھی انکار کر دیااورجیسے ہی خاتون نے کیمرہ آدمی کی طرف کیا تو اس نے اپنے ہاتھ سے اپنا چہرہ ڈھانپ لیا اور اس کا فون توڑنے کی کوشش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں