ناسا کا سپیس کرافٹ سائنس دانوں کے قابو سے باہر
نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکی خلائی ادارے ناسا کا نیا سپیس شپ خلاء میں مسئلے کا شکار ہوگیا۔
دو کروڑ ڈالر کے اس سپیس کرافٹ کو در پیش مسئلے کو دور کرنے کیلئے زمین پر انجینئر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ ایجنسی کا ایڈوانس کمپوزِٹ سولر سیل سسٹم کو مسئلے کا سامنا اس وقت ہوا جب خلاء میں وہ اپنے پردے کھول رہا تھا۔انجینئروں نے سپیس کرافٹ میں پردے کو سہارا دینے والے ایک بیم کو معمولی سا مُڑا ہوا پایا جو اس کی تیرنے کی صلاحیت کو متاثر کر رہا ہے ۔انجینئرز کے نقصان کا تعین کرنے کے دوران ناسا نے اے سی ایس 3 کے ایٹیٹیوڈ کنٹرول سسٹم کو بند رکھا ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں اسپیس کرافٹ اس وقت بے لگام خلاء میں گھوم رہا ہے ۔واضح رہے اس مشن میں نئی سپیس فلائٹ ٹیکنالوجی کو آزمایا جا رہا ہے جو پروپلژن کے لیے سورج کی روشنی کا دباؤ استعمال کرتی ہے ، بالکل اس ہی طرح جیسے بادبانی کشتی ہوا کے دباؤ سے سمندر پر تیرتی ہے ۔