وزن میں کمی والی ادویات گھٹنے کے درد میں بھی معاون
نیویارک(نیٹ نیوز) نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ وزن کم کرنے والیGLP-1 ادویات موٹے لوگوں کو گھٹنے میں گٹھیا کے درد کے انتظام میں مدد کر سکتی ہیں۔
تحقیقی نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ جن لوگوں کو سیمگلوٹائڈ جو کہ ذیابیطس دوا Ozempic اور وزن کم کرنے والی دوا Wegovy میں فعال ایجنٹ ہے ، کے ہفتہ وار انجیکشن ملے ، ان کے جسمانی وزن میں 68 ہفتوں کے بعد تقریباً 14 فیصد کمی واقع ہوئی۔علاوہ ازیں اس کے مقابلے میں 3 فیصد لوگوں کو پلیسبو دیا گیا۔ اس ٹرائل کی مالی اعانت نوو نورڈِسک نے کی تھی جو کہ سیمگلوٹائڈ ادویات بناتی ہے ۔اس وزن میں کمی کا نتیجہ گھٹنوں کے درد میں کمی اور سیمگلوٹائڈ لینے والوں میں گھٹنے کی بہتر فعالیت میں ظاہر ہوا۔ یہ تحقیق محققین نے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں رپورٹ شائع کی ہے۔