فضائی آلودگی کا گردن اور سر کے کینسر سے تعلق کا انکشاف

فضائی آلودگی کا گردن اور سر کے کینسر سے تعلق کا انکشاف

نیویارک(نیٹ نیوز)ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آلودہ مواد (پولوٹنٹ پارٹیکیولیٹ میٹر) کی زیادہ مقدار سر اور گردن کے کینسر سے تعلق رکھتی ہے۔

تحقیق کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر جان کریمر کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی پر ماضی میں کی گئی تحقیق میں اس کے کینسر سے متعلقہ زیادہ تر اثرات تنفس کے نظام کے نچلے حصے پر دیکھے گئے تھے۔ سر اور گردن کے کینسر کا اس سے جوڑا جانا ایک مشکل امر تھا اور اس کے وقوعات پھیپھڑوں کے کینسر کے مقابلے میں بہت کم تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی کے نتیجے میں چوں کہ گردن اور سر کے کینسر کے کیسز سامنے آئے (پھیپھڑوں کے کینسر کی طرح) اس لیے محققین نے کسی بھی ممکنہ تعلق کو جاننے کی کوشش کی۔ بظاہر سر اور گردن کے کینسر کا تعلق ان سے جڑتا ہے جو مواد ہم سانس میں اندر لے کر جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں