بکریوں کی تکلیف کی نشان دہی کرنے والا اے آئی سسٹم تیار

بکریوں کی تکلیف کی نشان دہی کرنے والا اے آئی سسٹم تیار

نیویارک(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کو بکریوں کی حالتِ تکلیف کی نشاندہی کرنا سِکھا دیا۔

سائنس دانوں کے مطابق یہ ٹول نہ صرف جانوروں کے فلاحی عمل کو بہتر کر سکے گا بلکہ بچوں اور دیگر بے زبان مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے نئے طریقے وضع کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔ سائنس دانوں نے یہ سسٹم تکلیف میں مبتلا اور پُرسکون حال میں موجود بکریوں کے چہروں کو فلما کر بنایا گیا۔ ان ویڈیوز کو بعد ازاں ایک مشین لرننگ سسٹم میں ڈالا گیا جن کو ممکنہ طورپر تکلیف میں مبتلا بکریوں کی نشان دہی کرنا سِکھایا گیا تھا۔محققین کے مطابق سسٹم نے بکریوں میں ان کی کیفیت کی تشخیص 62 سے 80 فی صد کے درمیان درست کی۔ اب تک اس سسٹم کو صرف 40 بکریوں پر آزمایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں