بھارت میں فلم منا بھائی ایم بی بی ایس حقیقت بن گئی

بھارت میں فلم منا بھائی ایم بی بی ایس حقیقت بن گئی

ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ کی مشہور اور سپر ہٹ فلم ‘منا بھائی ایم بی بی ایس’ بھارت میں ہی حقیقت بن گئی۔

سورت شہر میں جعلی ڈاکٹروں نے دن دیہاڑے ایک اسپتال کھول لیا اور اس کی افتتاحی تقریب میں اعلیٰ عہدے داروں اور پولیس حکام کو بنا بتائے ہی مہمانوں کے طور پر مدعو کرلیا۔ ریاستی حکومت کے ایکشن کے بعد ہسپتال کو افتتاح کے ایک دن بعد ہی بند کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس کیس میں شامل 5 افراد میں سے کم از کم 2 کے پاس جعلی ڈگریاں ہیں جبکہ دیگر 3 افراد کی ڈگریوں کے حوالے سے پولیس تفتیش کر رہی ہے ۔ پولیس نے ہسپتال کو سیل کر دیا ہے اور ڈگریوں کی تصدیق کی جا رہی ہے ، تصدیق یا فراڈ سامنے آنے کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔یاد رہے کہ 2003ء میں ریلیز ہونے والی فلم میں اداکار سنجے دت اور ان کے ساتھیوں نے جعلی ڈاکٹر بن کر جعلی ہسپتال کھولا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں