ایک لٹر کیمیکل سے 500لٹرجعلی دودھ بنانے والا شخص گرفتار

ایک لٹر کیمیکل سے 500لٹرجعلی دودھ بنانے والا شخص گرفتار

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارت میں ایک لٹر کیمیکل کا استعمال کرتے ہوئے 500 لیٹر جعلی دودھ بنانے والے تاجر کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر بلند شہر سے تعلق رکھنے والے اجے اگروال مصنوعی مٹھاس اور ذائقوں کو کیمیکلز میں ملا کر اصلی دودھ جیسا بناتے تھے ۔ ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ یہ نقلی دودھ اور پنیر 20 برس سے فروخت کر رہے ہیں۔فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا حکام نے اجے اگروال کی دکان اور چار گوداموں پر چھاپہ مارا اور ملائے جانے والے کیمیکلز ضبط کر لیے ۔ایک آفیشل نے میڈیا کو بتایا کہ اجے صرف پانچ ملی لٹر کا استعمال کرتے ہوئے دو لٹر تک جعلی دودھ بنا لیتا تھا۔ وہ ایسے فلیورنگ ایجنٹس استعمال کرتا تھا تاکہ صارفین نقلی دودھ کو اس کے ظاہر، ذائقے یا خوشبو سے پکڑ نہ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں