گرم پانی کو برف بنانے کیلئے اچھالنے والی خاتون جھلس گئی

 گرم پانی کو برف بنانے کیلئے اچھالنے والی خاتون جھلس گئی

بیجنگ(نیٹ نیوز)گرم پانی کو برف میں تبدیل کرنے کی کوشش چینی نوجوان خاتون کو مہنگی پڑ گئی۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ چین میں ایک نوجوان خاتون اس وقت دوسرے درجے تک جھلس گئی جب اس نے سرد رات کے دوران اس امید پر پانی کو ہوا میں اچھالا کہ وہ فوری برف بن جائے گا تاہم ایسا نہ ہوا اور پانی اس کے سر گرگیا، جس کی وجہ سے اس کا سر جھلس گیا۔ جیانگ نو نامی مذکورہ بالا چینی خاتون اپنے دوست کے ساتھ شمالی مشرقی چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ گئی جہاں اس نے گزشتہ دنوں رات کے وقت ایک الیکٹرک کیتلی میں پانی گرم کرکے تحرباتی طور پر گرم پانی کو ہوا میں اچھالا لیکن پانی برف تو نہیں بنا البتہ خاتون کا سر ضرور جھلس گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں