انٹرنیٹ کا استعمال ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے سے بچاسکتا

انٹرنیٹ کا استعمال ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے سے بچاسکتا

بیجنگ(نیٹ نیوز) نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ افراد جو ادھیڑ عمر میں انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں ان کے بعد کی زندگی میں ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے امکانات نصف سے زیادہ کم ہوجاتے ہیں۔

 وہ افراد جو انٹرنیٹ کمپیوٹر کے بجائے سمارٹ فون پر استعمال کرتے ہیں ان میں مثبت اثرات زیادہ نمایاں ہوتے ہیں۔سائنس دانوں کا خیال ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود وافر معلومات لوگوں کے دماغ کو فائدہ پہنچاتی ہے جبکہ سوشل میڈیا کا استعمال تنہائی سے لڑنے میں مدد دے سکتا ہے ، جس کو اب اس بیماری کی ایک بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے ،اور اب چین کی ژیجیانگ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے محققین نے 12000 ہزار سے زائد ڈیمینشیا سے پاک افراد پر تحقق کرنے کے بعد انٹرنیٹ کو بھی اس فہرست میں شامل کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں