کبوتر کا قلابازی لگانا ’’مادہ ‘‘ کو متاثر کرنے کا ایک حربہ
لاہور(نیٹ نیوز)کچھ کبوتروں میں قلابازی کھانا ایک ایسا رویہ ہے جو لوگوں میں دلچسپی پیدا کرتا ہے ۔
ایک تحقیق سے علم میں آیاہے کہ کبوتروں کے قلابازی کرنے کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ممکنہ وجہ مادہ کو متاثر کرنا ہے ۔ کبوتر اپنی چستی اور تندرستی کو ظاہر کرنے کے لیے فضائی مشقیں کرتے ہیں جو مادہ کو یہ اشارہ دیتا ہے کہ یہ ایک مضبوط اور قابل نر ساتھی ہے ۔کبوتر کی کچھ نسلوں میں خاص طور پر رولر کبوتروں میں قلابازی لگانا فطری برتاؤ ہے ۔ان کبوتروں کو پیچیدہ فضائی کرتب دکھانے کے لئے نسل در نسل پالا جاتا ہے ۔ یہ اکثر کبوتر اڑانے کے مقابلوں میں دیکھا جاتا ہے جہاں کبوتروں کو پلٹنے اچانک مُڑنے اور قلابازی کی تربیت دی جاتی ہے ۔کچھ کبوتر محض جوش یا چنچل پن کی وجہ سے قلابازی کھاتے ہیں ،ہرنسل کے کبوتروں کی پرواز میں اعلیٰ سطح کی چستی ہوتی ہے ۔