خاتون کا جوان رہنے کیلئے بیٹے سے ٹرانسفیوژن کامنصوبہ

خاتون کا جوان رہنے کیلئے بیٹے سے ٹرانسفیوژن کامنصوبہ

لاس اینجلس(نیٹ نیوز)ہمیشہ جوان رہنے کے جنون میں مبتلا ‘ہیومن باربی’ نے بڑھاپے کو روکنے کیلئے اپنے 23 سالہ بیٹے کی مدد لے لی۔

لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی 47 سالہ مارسیلا ایگلیسیاس جوان نظر آنے کیلئے اب تک مختلف کاسمیٹک پروسیجرز پر 80 ہزار پونڈز خرچ کرچکی ہے مگر 2025 میں وہ بڑھاپے کو ‘ریورس’ کرنے کی کوشش میں اپنے بیٹے روڈریگو سے ٹرانسفیوژن حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔خاتون کا کہنا ہے ایک نوجوان عطیہ دہندہ کا خون خلیات کو دوبارہ زندہ کر سکتا ہے ۔ جب اُس نے اپنا منصوبہ بیٹے کے ساتھ شیئر کیا تو وہ میری خواہش پوری کرنے کے لیے پرجوش تھا۔ خون کی منتقلی خلیات کو زندہ کرنے کا ایک جدید طریقہ ہے جس کے بہت سے فوائد ہوتے ہیں خاص طور پر جب عطیہ کرنے والا آپ کا اپنا بچہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں