ماحول دوست گیس خارج نہ کرنے والی گائے تیار

 ماحول دوست گیس خارج نہ کرنے والی گائے تیار

واشنگٹن(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے ماحول دوست گیس اخراج نہ کرنے والی گائے تیار کر لی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے ایک خاص گائے کی افزائش کی ہے جو گیس پیدا نہیں کرتی یعنی (گیس کا اخراج) نہیں کرتی۔۔۔

 جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ یہ ماحول دوست گائے دنیا کو بچانے میں معاون کردار ادا کرے گی۔ڈاکٹروں نے ہلڈا گائے کی افزائش کے لیے آئی وی ایف (IVF) کا کامیاب تجربہ کیا جو ڈیری انڈسٹری کو اپنے ماحولیاتی خدشات کو کم کرنے میں مدد دے سکے گی۔ایسی گائے کو Cool Cow کہا جاتا ہے ۔اس گائے کو IVF نامی خصوصی زرخیزی کے ذریعے تیار کی گئی ہے ۔ سائنس دانوں نے ایک خاص تکنیک کا استعمال کرتے ہیں جس میں مادہ ہلڈا کے جینز کو لیبارٹری میں فرٹیلائز کیا جاتا ہے اور ریوڑ کی اگلی نسل آٹھ ماہ قبل پہنچ جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں