سمندر کی گہرائی میں انسانی آنکھ والی مخلوق سے خوف و ہراس

 سمندر کی گہرائی میں انسانی آنکھ والی مخلوق سے خوف و ہراس

نیویارک(نیٹ نیوز) حال ہی میں سمندر کے اندر سے کچھ ایسی خوفناک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں قدیم خوفناک شارک کو دکھایا گیا ہے ۔

 اوشین ایکس نے ووپر شارک کے ساتھ تصادم کا ایک کلپ یوٹیوب پر شیئر کیا جس نے بہت سے ناظرین کو ڈرا دیا ہے ۔ پہلے پہل تو یہ واضح نہیں تھا کلپ میں کیا ہو رہا ہے کیونکہ ریت میں حرکت کرنے والی مخلوق واضح نہیں تھی۔لیکن پھر ایک بڑی سانپ نما چیز نظر آتی ہے جس کے ساتھ ہی ووپر شارک کا سر نمودار ہوتا ہے اور چھوٹی آبدوز کی کھڑکی سے گزر کر اپنا راستہ بناتی ہے ۔ اس دوران وہ اپنی انسانوں جیسی آنکھ بھی دکھاتی ہے ،ووپر شارک ایک قدیم دور کی نسل ہے جو 20 فٹ لمبی اور 1,000 کلو گرام تک بڑھ سکتی ہے ۔ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اسکا مقصد شارک پر سیٹلائٹ ٹیگ لگانا تھا جو بخوبی انجام دے دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں