سپیڈ بریکر کے جھٹکے سے’’مردہ‘‘ شخص دوبارہ زندہ ہوگیا
ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع کولہاپور میں سپیڈ بریکر کے جھٹکے نے مردہ قرار دیے شخص کو اس کی زندگی لوٹادی۔
مغربی مہاراشٹرا کے کولہاپور ضلع کے قصبے بواڈا کے رہائشی 65سالہ پانڈورنگ الپے کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا تھا جسے ہسپتال سے ایمبولینس میں آخری رسومات کے لیے لے کر جایا جارہا تھا کہ الپے کی اہلیہ نے بتایا کہ جب ہم اس کی لاش کو گھر لا رہے تھے تو ایمبولینس سپیڈ بریکر کے اوپر سے گزری اور ہم نے دیکھا کہ اس کی انگلیوں میں حرکت تھی۔ اس کے بعد الپے کو ایک دوسرے اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ پندرہ دن تک رہا، اور اس مدت کے دوران الپے کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔ایمبولینس کے سپیڈ بریکر کے اوپر سے گزرنے نے اسے شمشان گھاٹ پہنچانے کے بجائے دوبارہ زندہ کردیا۔