زیبرا فش میں پائے جانیوالے پروٹین قلبی صحت کیلئے اہم قرار

 زیبرا فش میں پائے جانیوالے پروٹین قلبی صحت کیلئے اہم قرار

نیویارک(نیٹ نیوز) سائنسدانوں نے چوہوں کے مسائل زدہ دِلوں کو زیبرا فش میں پائے جانیوالے پروٹین کا استعمال کرتے ہوئے ٹھیک کر کے اہم کامیابی حاصل کی ہے ۔

تحقیق میں ایچ ایم جی اے 1 نامی پروٹین کی شناخت کی جو زیبرا فش میں قلبی صحت کی بحالی کیلئے اہم ہوتا ہے ۔تحقیق کے اندر ایچ ایم جی اے 1 نے کامیابی کے ساتھ چوہوں میں غیر فعال جینز کو فعال کیا جس سے بغیر کسی نقصان (جیسے کہ دل کا بڑا ہوجانا) کے دل کی صحت بحال ممکن ہوئی۔ڈچ ہارٹ فاؤنڈیشن اور ہارٹ کائنڈ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کی جانیوالی اس کامیاب تحقیق میں ہارٹ فیلیئر کا مقابلہ کرنے کیلئے ری جینریٹیو تھراپیز کے وضع کیے جانے کی طر اہم پیشرفت سامنے آئی۔تحقیق کے نتائج جرنل نیچر کارڈیو ویسکیولر ریسرچ میں شائع ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں