آوارہ کتے ‘لڈو’ کی سالگرہ کی دھوم، ویڈیو وائرل

آوارہ کتے ‘لڈو’ کی سالگرہ کی دھوم، ویڈیو وائرل

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں منچلوں نے آوارہ کتے کی سالگرہ مناکر سب کو حیران کردیا۔ علاقے دیواس میں جانوروں سے محبت کرنے والے۔۔

 نوجوانوں نے ایک گلی کے کتے "لڈو" کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے ۔ نوجوانوں کا ایک گروپ "لڈو بھائی" کو جیپ میں گھما رہا ہے ، جہاں وہ پھولوں کے ہار پہنے کار کے آگے بیٹھا ہوا ہے ۔اس دوران علاقے میں کئی بڑے ہورڈنگز بھی لگائے گئے ، جن میں سے ایک پر لکھا تھا: "ہمارے پیارے ، وفادار، خونخوار لڈو بھائی کو جنم دن کی لاکھ لاکھ مبارکباد" ، نوجوانوں نے اس کتے "لڈو بھائی" کے لیے خاص طور پر کیک خریدنے کے بعد سالگرہ کا گیت بھی گایا۔ انسٹاگرام پر "لڈو بھائی" کے نام سے اکاؤنٹ بھی بنایا گیا ہے ، جہاں اس کتے کی مزید ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں