دیوتاؤں کو چڑھایا جانے والا ‘شیطان کا مال’ دریافت

نیویارک (نیٹ نیوز)ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے نیدرلینڈ کے مقام نورڈک سے ایسے سونے اور چاندی کے سکّے دریافت کیے ہیں جن کو عیسائیت سے قبل اس وقت کے لوگ دیوتاؤں کی نذر کرتے تھے ۔
‘شیطان کے مال’ (Devil‘s Money) کے طور پر جانی جانے والی یہ دریافت یورپ کے اس حصے میں عیسائیت آنے سے قبل انجام دی جانے والی رسومات پر روشنی ڈالتی ہے ۔ محققین کے مطابق عیسائیت سے قبل ان علاقوں میں بت پرست گروہ اپنے دیوتاؤں کو سونے چاندی کی صورت مال پیش کیا کرتے تھے جس کو بعد میں عیسائی مشنریوں نے ان کے عقائد کی وجہ سے ‘شیطان کا مال’ قرار دیا۔ محققین کے مطابق ان جگہوں پر تقریباً 100 برس کے عرصے میں تواتر کے ساتھ سونے کے سکّے اور جواہرات دیوتاؤں کے سامنے پیش کیے جاتے تھے ۔