اے آئی ایجنٹ نے 100 ملین ڈالر کی پراپرٹی فروخت کردی

 اے آئی ایجنٹ نے 100 ملین ڈالر کی پراپرٹی فروخت کردی

لاہور(نیٹ نیوز)پرتگال کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی Porta da Frente Christie\'s نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے حیران کن کامیابی حاصل کر لی۔

 

کمپنی نے جدید AI ایجنٹ کی مدد سے 100 ملین ڈالر کی فروخت مکمل کر لی جو رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوا ہے ۔کمپنی کے سی ای او جواؤ سیلیا کے مطابق اے آئی ایجنٹ نے اپنی تیز رفتاری اور درستگی کی بدولت روایتی مشیروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا \"ایک انسان کے لیے 5000 سے زائد پراپرٹیز کی مکمل تفصیلات یاد رکھنا ناممکن ہے ، لیکن AI ایجنٹ ہر چیز جانتا ہے اور فوری جواب فراہم کرتا ہے ،\"۔یہ AI ایجنٹ 24/7 دستیاب رہتا ہے ، جس سے خاص طور پر امریکہ اور برازیل جیسے مختلف ٹائم زون کے گاہکوں کو فائدہ پہنچا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں