قانون کی خلاف ورزی پر گاڑی کی قیمت سے دوگنا جرمانہ
لاہور(نیٹ نیوز)سوئٹزرلینڈ میں ایک وکیل پر موٹر وے پر ڈرائیونگ کے دوران ٹیل گیٹنگ (اگلی گاڑی کے پیچھے بہت کم فاصلہ رکھ کر ڈرائیونگ) کرنے پر ایک لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی جرمانہ کیا گیا۔
یہ صورتحال اسوقت سامنے آئی جب 2023 میں سوئس کینٹن آرگاؤ کے ایک 58 سالہ وکیل کو پولیس نے جرمن سرحد کے قریب زیورخ سے لوزان جانے والی موٹر وے پر پولیس نے ٹیل گیٹنگ پر پکڑا، عدالت نے ان پر لاپرواہی سے ڈرائیونگ پر انکی قابل ٹیکس آمدنی (18 لاکھ امریکی ڈالر) پر ایک لاکھ 9 ہزار 500 ڈالر کا جرمانہ کیا۔جس پر اس وکیل نے جرمانے کے خلاف اپیل کی، انکے خلاف شواہد کے مطابق انہوں نے 74 میل فی گھنٹہ کی سپیڈ سے اگلی گاڑی سے بہت قریب (26 سے 40 فٹ) فاصلہ رکھ کر گاڑی چلائی اورڈیڑھ میل تک ڈرائیونگ کی۔